اسرائیل کے علاوہ کوئی بھی ملک ٹرمپ کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتا ،ہم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں :مولانا فضل الرحمان

SHARE

اسرائیل کے علاوہ کوئی بھی ملک ٹرمپ کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتا ،ہم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں :مولانا فضل الرحمان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،اسرائیل کے علاوہ کوئی بھی ملک ٹرمپ کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتا ،اس معاملے پر بار بار احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔
لاہور میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں سے صرف بحران پیدا ہو رہا ہے ،قومی سطح پر سنجیدگی برقرار نہ رہی تو نقصان ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے سی پیک منصوبہ بھی متاثر ہو سکتا ہے ،ہمیں چین کا حوصلہ قائم رکھنا ہے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں پیدا ہونے والا ختم نبوت کا مسئلہ بہت حساس ہے ،ختم نبوت کا مسئلہ پارلیمنٹ میں حل ہونا چاہیے ۔
ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

TAGS:

TheMeanBlog

Pakistani News

Urdu News

Latest News

Leave a Reply