Latest Pakistan News

بلوچستان: پنجاب سے تعلق رکھنے والے 15 افراد کی لاشیں برآمد

0

بلوچستان: پنجاب سے تعلق رکھنے والے 15 افراد کی لاشیں برآمد

کوئٹہ لاشیں، فائل فوٹوتصویر کے کاپی رائٹ
AFP

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں حکام کا کہنا ہے کہ ضلع کیچ سے 15 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

کمشنر مکران بشیر احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی رات پیش آیا اور ہلاک شدگان غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

بلوچستان کے ضلع مستونگ سے دو لاشیں برآمد

بشیر احمد کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گروک میں انھیں گاڑی سے اتار کر فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ مرنے والے تمام افراد نوجوان تھے اور ان کا تعلق صوبہ پنجاب سے تھا۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے سرحدی شہروں مند اور تفتان کے راستے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں پاکستان سے غیر قانونی طور پر یورپ اور خلیجی ممالک جانے والے ایران میں داخل ہوتے ہیں۔

اگرچہ حکومت پاکستان کی جانب سے ان علاقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جانے کا دعوی کیا جاتا رہا ہے لیکن اس کے باوجود بلوچستان کے راستے پنجاب سے یورپی اور خلیجی ممالک کو انسانوں کی سمگلنگ کا سلسلہ مکمل طور پر رکا نہیں ہے۔

کوئٹہ میں ایف آئی حکام یہ کہتے رہے ہیں کہ انسانی سمگلنگ کے دھندے میں کئی بااثر شخصیات ملوث ہیں اور اس وجہ سے انسانی سمگلنگ کے ایجنٹ گرفتار ہونے کے باوجود ثبوت اور گواہ نہ ہونے کی بنیاد پر عدالتوں سے رہا ہوجاتے ہیں۔

TAGS:

TheMeanBlog

Pakistani News

Urdu News

Latest News

You might also like

Leave a Reply