روزنامہ پاکستان میں خبر چھپنے کے بعد رحمان ملک نے سینئر صحافی شاہین صہبائی کو کھلا چینلج دے دیا

SHARE

روزنامہ پاکستان میں خبر چھپنے کے بعد رحمان ملک نے سینئر صحافی شاہین صہبائی کو کھلا چینلج دے دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے پیپلز پارٹی کے جلسے میں روکے جانے سے متعلق ”روزنامہ پاکستان “میں چھپنے والی خبر پر سینئر صحافی شاہین صہبائی کو کھلا چیلنج کردیا ۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

تفصیل کے مطابق دو روز قبل سینئر صحافی شاہین صہبائی نے سوشل میڈ یا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتا یا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے کے دوران رحمان ملک کو پیپلز پارٹی کے وزیر نے پنڈال سے باہر ہی روک لیا گیا کیونکہ وہ اپنے ساتھ پولیس کی دو گاڑیاں لے کر آئے تھے ۔اس پر رحمان ملک نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان نے مجھ پر 10کروڑ روپے انعام رکھا ہے اس لیے مجھے سیکیورٹی کی ضرورت ہے ۔اس بات پر وزیر نے ہنستے ہوئے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان سے پیسے کون لے گا ۔

گزشتہ دن ”روزنامہ پاکستان “میں شاہین صہبائی کے اس دعوے سے متعلق خبر شائع کی گئی جس پر سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے سینئر صحافی کو کھلا چیلنج کردیا ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سفید جھوٹ ہے ،مجھے یہ غلط معلومات دیکھ کر دھچکا لگا ہے ۔

رحمان ملک نے شاہین صہبائی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جلسے کے باہر روکنے کی فوٹیج سامنے لائی جائے تو میں استعفیٰ دے دوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ انہیں سچ بولنے کی توفیق دے ۔

دوسری جانب شاہین صہبائی کی ٹوئٹ پر رحمان ملک کے آفس سے کہا گیا ”شاہین صہبائی صاحب ،آپ کو یہ غلط معلومات دے کر دھوکہ دیا گیا ،سینئر صحافی ہونے کے ناطے آپ کو سینیٹر رحمان ملک کے دفتر سے اس معلومات کی تصدیق کرلینی چاہیے تھی،مہربانی فرماکر اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں اور اس کا نام بتائیں جس نے آپ کو دھوکہ دیا “۔

اس پر جواب دیتے ہوئے شاہین صہبائی نے کہا کہ جنہوں نے یہ معلومات دیں وہ خود ہی سامنے آکر سچ بتا دیں گے ۔

TAGS:

TheMeanBlog

Pakistani News

Urdu News

Latest News

Leave a Reply