وقار یونس کی بیٹی فریال وقار نے ایسا ’کارنامہ‘ سرانجام دیدیا کہ والدین کیساتھ قوم کا سر بھی فخر سے بلند ہو گیا، وقار یونس کے اعلان نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

SHARE

وقار یونس کی بیٹی فریال وقار نے ایسا ’کارنامہ‘ سرانجام دیدیا کہ والدین کیساتھ قوم کا سر بھی فخر سے بلند ہو گیا، وقار یونس کے اعلان نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر وقار یونس کی بیٹی نے ایسا ’کارنامہ‘ سرانجام دیدیا ہے کہ ناصرف اپنے والدین بلکہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”چیمپینز ٹرافی کے فائنل سے پہلے اس باﺅلر کی ویڈیو دیکھی کیونکہ۔۔۔“ حسن علی نے کئی مہینوں بعد اپنی شاندار کارکردگی کے پیچھے چھپی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا، جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”جس نے استادوں کی عزت کی، اسے کامیابی ملی“
وقار یونس کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اپنی بیٹی کو ڈاکٹر بننے پر تو مبارکباد دی ہی مگر دلچسپ انداز میں اس بات پر بھی مبارکباد دینا نہ بھولے کہ اب نہیں کوئی امتحان نہیں دینا پڑے گا۔
وقار یونس نے اپنے پیغام میں لکھا ”سخت محنت کا ہمیشہ پھل ملتا ہے۔۔۔ تم نے کر دکھایا لڑکی، ہمیں ایک فیملی کی حیثیت سے تم پر فخر ہے۔۔۔ تمہارا عزم، خود کو وقف کر دینا اور ثابت قدمی نے یہ ثابت کر دیا کہ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ تمہیں بہت مبارک ہو کیونکہ اب مزید امتحانات بھی نہیں ہوں گے۔“

ان کے اس پیغام کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس کیساتھ ہی انہیں اور ان کی فیملی کو مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

TAGS:

TheMeanBlog

Pakistani News

Urdu News

Latest News

Leave a Reply