Latest Pakistan News

پی سی بی نے سعید اجمل کا کیریئر تباہ کر دیا جس وجہ سے کھلاڑی کو قبل ازوقت ریٹائر منٹ پر مجبور ہونا پڑا: ذکا اشرف

0

پی سی بی نے سعید اجمل کا کیریئر تباہ کر دیا جس وجہ سے کھلاڑی کو قبل ازوقت ریٹائر منٹ پر مجبور ہونا پڑا: ذکا اشرف

کراچی(صباح نیوز)سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ پی سی بی نے سعید اجمل کا کیریئر تباہ کیا جس وجہ سے انھیں قبل از وقت ریٹائرمنٹ پر مجبور ہونا پڑا۔ بھارتی سازش کے سبب سعید اجمل اور محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن رپورٹ ہوئے۔

’میں نے ایک رات میں 90 کلو وزن کم کرلیا‘ نوجوان لڑکی نے تصویر بھی دکھادی، یہ کیسے ممکن ہے؟ پوری دنیا میں دھوم مچادی
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف کا کہناتھا کہ مجھے سعید اجمل کی ریٹائرمنٹ پر دکھ ہوا، ان کا کیریئر اپنے ہی بورڈ نے تباہ کیا کیونکہ جس وقت ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا پاکستان نے بہتری کیلئے خاص اقدامات نہ کیے، پھر سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی اور بعد میں باہر کر دیا گیا، طویل عرصے تک ملک کیلئے خدمات انجام دینے والے کھلاڑی کے ساتھ ایسا سلوک کسی صورت نہیں اختیار کرنا چاہیے تھا۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی سازش کے سبب سعید اجمل اور محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن رپورٹ ہوئے، ورلڈ کپ2015 سے قبل ایک منصوبے کے تحت سپنرز پر شکوک ظاہر کیے گئے۔ پاکستان نے سپنر کو باولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے چنئی بھیج کر بہت بڑی غلطی کی کیونکہ اس میں بورڈ کے بھارت نواز حکام کا اہم کردار تھا،اگر اس وقت سعید اجمل کو آسٹریلیا بھیجتے تو انھیں ایکشن بہتر بنانے میں مدد ملتی۔

TAGS:

TheMeanBlog

Pakistani News

Urdu News

Latest News

You might also like

Leave a Reply