چکوال سوہاوہ روڈ کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر پر دائر پٹیشن پر16دسمبر کر بحث مقرر

SHARE

چکوال سوہاوہ روڈ کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر پر دائر پٹیشن پر16دسمبر کر بحث مقرر

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال چوہدری انوار احمد خان نے چکوال سوہاوہ روڈ کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر پر دائر پٹیشن پر جمعرات کے روز سماعت کرتے ہوئے 16دسمبر کو بحث کی تاریخ مقرر کر دی۔ این ایل سی کے وکیل رفاقت بشیر نے عدالت میں حاضر ہوکر خواجہ بابر سلیم محمود چیئرمین چکوال پریس کلب کی طرف سے دائر کی جانے والی پٹیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا۔ ملک محمد آصف ایڈووکیٹ نے فاضل جج کو بتایا کہ کوئٹہ ڈیکلریشن اور جسٹس آف پیس کے اختیارات کے تحت انسانی حقو ق کے تحت یہ پٹیشن قابل سماعت ہے۔ صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری امجد حسن علی اور سیکرٹری بار نثار اصغر بھی درخواست گزار خواجہ بابر سلیم محمود چیئرمین پریس کلب کی طرف سے16سمبر کو دلائل دیں گے۔

TAGS:

TheMeanBlog

Pakistani News

Urdu News

Latest News

Leave a Reply